واشنگٹن (پاکستان نیوز)صدر بائیڈن کی جانب سے ٹرمپ کے دور کی عائد کردہ تمام امیگریشن پابندیوں کو ختم کرنے کے ساتھ توقع کی جا رہی ہے کہ لاٹری ویزا سسٹم کے تحت امریکہ آنے والوں کی راہ بھی ہموار کی جائے گی جوکہ سفری پابندیوں کی وجہ سے امریکہ آنے سے قاصر ہیں ،لکی ڈرا ویزا کے تحت ہر سال 42 ہزار کے قریب غیر ملکی افراد امریکا کی شہریت حاصل کرنے کے اہل ہوتے ہیں ، لکی ڈرا کے ذریعے ایسے ممالک سے افراد کو ویزا سسٹم کے لیے شامل کیا جاتا تھا جن میں امریکہ آنے کا رحجان بہت کم ہے ، اس لکی ڈرا کے ذریعے ہر سال 42 ہزار کے قریب غیر ملکی امریکہ آ رہے ہیں۔ امید کہ جوبائیڈن دوبارہ اس کو فعال کرنے میں کامیاب ہوں گے ۔بائیڈن کی جانب سے عارضی ورک ویزا پر پابندیوں کو ختم نہیں کیا گیا جوکہ رواں ماہ کے اختتام تک خود ہی ختم ہو جائیں گی ۔