واشنگٹن(پاکستان نیوز) جوبائیڈن انتظامیہ آج سے 100ملین ریلیف چیکس کی تقسیم کا عمل شروع کرے گی۔ جوبائیڈن انتظامیہ آج سے100ملین ریلیف چیکس کی تقسیم کاعمل شروع کرےگی۔ خبرایجنسی کے مطابق ریلیف چیکس کی تقسیم حالیہ منظور شدہ1.9ٹریلین کورونا امدادی بل کاحصہ ہے۔ دوسری جانب کینیڈا کی امریکی تحفظات کے باوجود ایسٹرا زینیکا کورونا ویکسین کا استعمال جاری رکھنے کی سفارشات کی ہے۔ کینیڈین ہیلتھ آفیشل کے مطابق ایسٹرازینیکا کوروناویکسین محفوظ ہے، اس کا استعمال جاری رکھا جائےگا جبکہ ایسٹرا زینیکا کوروناویکسین کا امریکا کی جانب سے ڈیٹا کا اپریل میں جائزہ لیاجائےگا۔ برطانوی اخبارکا دعوی کا ہے کہ برطانیہ اگست سےبچوں میں کورونا ویکسی نیشن کا آغاز کرسکتاہے۔ برطانوی اخبار کے مطابق برطانوی حکام آکسفورڈیونی ورسٹی میں بچوں میں ویکسی نیشن پر تحقیق کے نتائج کےمنتظر ہے جبکہ 6 سے17سال عمر کے300رضا کار بچوں پرتحقیق کےنتائج جون، جولائی تک متوقع ہیں۔