لٹریری فورم آف ملواکی و اردو انسٹیٹیوٹ شکاگو کے زیر اہتمام پہلے تاریخی مشاعرے کا انعقاد

0
188

7 مارچ کو ہونےوالے گرینڈ مشاعرے کی صدارت عارف امام نے کی جبکہ خالد عرفان اور عرفان ستار مہمانان خصوصی تھے
ڈاکٹر سلیم تورانیہ، ڈاکٹر عمار اور ڈاکٹر لطیف سیف کا خطاب، امین حیدر کی خوبصورت نظامت

شکاگو(پاکستان نیوز) وسکانسن ملواکی میں 7 مارچ کو منعقد ہونےوالا پہلا گرینڈ مشاعرہ بین الریاستی شعراءکی شرکت کے باعث تاریخی حیثیت اختیار کر گیا۔ لٹریری فورم آف ملواکی اور اردو انسٹیٹیوٹ شکاگو کے اشتراک سے منعقدہ اس مشاعرے میں مقامی شعراءکے علاوہ الی نائے، ٹیکساس، نیویارک، اوہائیو اور کینیڈا ٹورنٹو سے بھی شرکت کی گئی۔ تقریب کا آغاز مولانا شفیع کی تلاوت اور بزرگ شاعر، استاد و دانشور سید نقی اختر مرحوم کیلئے دعائے مغفرت سے ہوا۔ میزبان کمیٹی کے ڈاکٹر عمار افضل کے تمہیدی کلمات کے بعد کمیٹی کے روح رواں ڈاکٹر سلیم تورانیہ نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا، نیز مشاعرہ کے انعقاد پر صراحت کےساتھ مرحوم نقی اختر کو خراج عقیدت پیش کیا جبکہ ڈاکٹر لطیف سیف نے اردو انسٹی ٹیوٹ کا تعارف کرایا۔ مشاعرے کی نظامت کا فریضہ معروف و مدبر شخصیت، دانشور امین حیدر نے انجام دیا۔ مشاعرے کی صدارت عارف امام نے کی جبکہ مہمانان خصوصی خالد عرفان اور عرفان ستار تھے۔ ملواکی کے اسلامک سینٹر میں بہت کثیر تعداد میں سخن نواز حضرات و خواتین نے شرکت کی اور مشاعرے کو اعزاز پسندیدگی بخشا۔ تمام شعراءکو سند پسندیدگی سے نوازا گیا اور منتظمین کو خراج تحسین پیش کیا، جن شعراءو شاعرات نے کلام پیش کیا ان میں میزبان شعراءجاوید محی الدین و ڈاکٹر سلیم طورانیہ، صدر مشاعرہ عارف امام، مہمانان خصوصی خالد عرفان و عرفان ستار کے علاوہ حشمت سہیل، ناہید ورک، نذر نقوی،کاشف حیدر، ڈاکٹر لطیف سیف، محبوب علی خان، انور علی رومی، ڈاکٹر اختر تسلیم، ڈاکٹر مصطفی پاشا، سید عتیق حیدر شامل ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here