عمران خان کے وارنٹ گرفتاری معطل 13 مارچ کو پیش ہونیکا حکم

0
181

اسلام آباد(پاکستان نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان کے وارنٹ گرفتاری معطل کرتے ہوئے اْنہیں 13 مارچ کو پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔منگل کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے عمران خان کی وارنٹ منسوخ کرنے کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنایا۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ‘عمران خان 13 مارچ کو سیشن جج کے سامنے پیش ہوں۔ پیش نہ ہونے کی صورت میں قانونی کارروائی آگے بڑھائی جائے گی۔اس سے قبل دورانِ سماعت عمران خان کے وکلائ نے عدالت میں پیشی کے لیے چار ہفتے کا وقت مانگا تھا۔ انہوں نے موقف اپنایا کہ ‘عمران خان سے مشاورت ہوئی ہے وہ چار ہفتوں تک پیش ہونے کو تیار ہیں۔واضح رہے کہ عدالت میں عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں فرد جرم عائد کرنے کے لیے طلب کر رکھا ہے۔اتوار کو اسلام آباد پولیس کی ٹیم عمران خان کے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کرانے کے لیے زمان پارک لاہور میں ان کی رہائش گاہ پر بھی گئی تھی۔زمان پارک میں عمران خان سے پولیس ٹیم کی ملاقات تو نہ ہو سکی تھی تاہم وارنٹ وصول کر کے تحریک انصاف کی قیادت نے عدالتی حکم کی تعمیل کی یقین دہانی کرائی تھی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here