ہسپتال نے 7ماہ کی لوسی کا علاج مفت کرنے کا اعلان کر دیا ، بچی 2برس کی عمر میں جاں بحق ہوسکتی ہے
نیویارک (پاکستان نیوز)اپنی بچی کے علاج کے لیے مہینوں کی خیراتی مہم چلا کر 2 ملین ڈالر جمع کرنے والے والدین کے لیے بڑی خوشخبری سامنے آ گئی کہ ہسپتال انتظامیہ نے بچی کا علاج مفت کرنے کا اعلان کر دیا ہے ، تفصیلات کے مطابق لوسی وین جوکہ اب 7 ماہ کی ہے کو سپائنل مسکولر آٹروپی نامی بیماری ہے جس سے اس کے مسل ضائع ہو رہے تھے اور دو سال کی عمر میں اس کو جاں بحق کر سکتے تھے ، اس بیماری کے علاج کے لیے لوسی کے والدین نے دن رات ایک کر کے 2 ملین ڈالر کی خطیر رقم جمع کی تھی ۔