نیویارک :99.9فیصد مردم شماری مکمل ، رسپانس ریٹ میں 61.8پوائنٹس کیساتھ سرفہرست

0
110

 

شکاگو کا رسپانس ریٹ 60.9 فیصد ، آرلینڈو کا 59 فیصد ، ڈیلاس کا 59.7 فیصد ، اٹلانٹا کا 59.7 فیصد اور بوسٹن کارسپانس ریٹ 59.2 فیصدرہا

نیویارک (پاکستان نیوز) مردم شماری ادارے کی رپورٹ کے مطابق نیویارک میں 99.9 فیصد مردم شماری کے اعدادو شمار مکمل کر لیے گئے ہیں ، تمام شہریوں نے ادارے کے ساتھ بھرپور تعاون کیا ہے ، یہاں تک کہ کورونا وائرس لاک ڈائون کے دوران بھی شہریوں کی بڑی تعداد نے خود کو مردم شماری ٹیم کے ذریعے رجسٹرڈ کرایا ہے ، ادارہ مردم شماری کے مطابق نیویارک شہر نے رسپانس ریٹ میں بھی ملک کے باقی تمام شہروں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے ، نیویارک شہر کا مردم شماری کے حوالے سے رسپانس ریٹ 61.8 فیصد رہا ہے ۔اسی طرح شکاگو کا رسپانس ریٹ 60.9 فیصد ، آرلینڈو کا 59 فیصد ، ڈیلاس کا 59.7 فیصد ، اٹلانٹا کا 59.7 فیصد ، بوسٹن کا 59.2 فیصد ، ہیوسٹن کا 58.9 فیصد ، لاس اینجلس کا رسپانس ریٹ 58.6 فیصد ، نیو آرلینز کا 58.4 فیصد ، بالٹی مور کا 57 فیصد ، فلاڈلفیا کا 56.9 فیصد ، میامی 53.8 فیصد ، کلیولینڈ 51.4 فیصد ، ڈیٹرائٹ کا 51 فیصد رسپانس ریٹ رہا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here