نیویارک (پاکستان نیوز)امریکہ میں وبائی امراض کے سب سے بڑے ماہر ڈاکٹر انتھونی فاو¿چی نے کہا ہے کہ اگر عوام نے صحتِ عامہ کی سفارشات پر عمل نہ کیا تو کرونا وائرس کے کیسز ایک لاکھ یومیہ تک پہنچ سکتے ہیں۔انھوں نے یہ بات امریکہ میں اسکول اور دفاتر کھولنے سے متعلق سینیٹ کی ایک کمیٹی کی سماعت کے دوران کہی۔ ڈاکٹر فاو¿چی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ میں وبائی امراض کے شعبے کے سربراہ ہیں۔ڈاکٹر فاو¿چی نے کہا کہ امریکہ میں اب یومیہ 40 ہزار کیسز سامنے آرہے ہیں۔ اگر صورتِ حال نہ بدلی تو یہ تعداد یومیہ ایک لاکھ کیسز تک پہنچ سکتی ہے جس پر ان کے بقول وہ بے حد فکرمند ہیں۔ ڈاکٹر فاو¿چی نے کہا کہ وہ کوئی ایسی تعداد نہیں بتانا چاہتے جس کی تردید ہوجائے اور اس سے کم یا زیادہ نقصان ہو لیکن ان کے بقول میں آپ کو اور امریکی عوام کو یہ بتانا ضروری سمجھتا ہوں کہ میں بہت پریشان ہوں کیوں کہ صورتِ حال خاصی خراب ہوسکتی ہے۔ڈاکٹر فاو¿چی نے کہا کہ جن علاقوں میں بڑی تعداد میں کیسز سامنے آ رہے ہیں، انھوں نے پورے ملک کو خطرے میں ڈال دیا ہے بشمول ان علاقوں کے جنھوں نے وبا پر قابو پانے میں پیش رفت کی تھی۔ انھوں نے ان ویڈیوز کا حوالہ دیا جن میں لوگ ہجوم میں موجود ہیں، اکثر ماسک کے بغیر اور اگر چہرے کو ماسک سے ڈھانپا بھی ہے تو دوسری حفاظتی تدابیر کو نظر انداز کیا ہوا ہے۔