پاکستان میںسیاسی صورتحال پر گہری نظر ہے: ڈونلڈلو

0
94

نئی دہلی(پاکستان نیوز)بھارت میں بھارتی صحافی نے امریکی اسسٹنٹ سیکرٹری آف سٹیٹ برائے جنوبی اور وسطی ایشیا ڈونلڈلو سے سوال پوچھا کہ عمران خان نے کہا ہے کہ آپ نے پاکستانی سفارتکار کو کہا اگر تحریک عدم اعتماد سے عمران خان بچ گیا تو پاکستان کیلئے مشکلات ہونگی اور امریکہ پاکستان کو معاف نہیں کریگا۔جو اب میں ڈونلڈلو نے کہا ہم پاکستان میں صورتحال کو دیکھ رہے ہیں، ہم پاکستان کے آئینی طریقہ کار اور قانون کی بالادستی کا احترام کرتے ہیں۔صحافی نے پوچھا کیا آپ نے ایسی گفتگو کی ہے تو ڈونلڈلو نے کہا آپ کے سوال کا جواب دے دیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here