لندن(پاکستان نیوز) برطانیہ کو افرادی قوت کی شدید کمی کا سامنا ہے۔ لندن سے ملنے والی رپورٹ کے مطابق برطانیہ نے پاکستان سمیت دنیا بھر سے ہنرمندوں کے لئے امیگریشن کے دروازے کھول دیے ہیں۔ لندن سے سرکاری مراسلے کے مطابق امیگریشن میں پہلی مرتبہ 226 کیٹیگریز کو شامل کیا گیا ہے۔ مراسلہ کے مطابق تمام کیٹیگریز کے لئے برطانیہ میں کم از کم اجرت میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے۔ سرکاری مراسلہ میں مزید کہا گیا ہے کہ برطانیہ میں موجود طلبہ، تعلیم کے بعد کام کرنے والی سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ مراسلہ کے مطابق اعلی تعلیم یافتہ ہنرمندوں کے لئے تنخواہوں میں 20 فیصد اضافہ ہوگا۔ منظور شدہ افرادی قوت کی کمی کی کیٹیگری کے لئے ویزہ فیس بھی کم رکھی گئی ہے۔