امریکا پاکستان سے تعلقات ختم نہیں کریگا:حسین حقانی

0
167

 

واشنگٹن(پاکستان نیوز)سابق پاکستانی سفیر حسین حقانی نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ نے پاکستان کے بارے شروع میں بہت سخ رویہ اپنایا پھر نرم پڑ گئے لیکن پالیسی میں تبدیلی نہیں آئی، امریکہ کبھی بھی پاکستان سے اپنے تعلقات بالکل ختم نہیں کرنا چاہتا۔ٹرمپ کی باتوں اور دعوﺅں پرامریکی عوام اعتماد کرنے کو تیار نہیں،پچھلے الیکشن میں ہیلری کلنٹن نے سب سے زیادہ پاپولر ووٹ حاصل کیے تھے لیکن صدر ٹرمپ الیکٹورل کالج جیت کر امریکہ کے صدر بن گئے۔اس بار ٹرمپ الیکٹورل کالج بھی نہیں جیت سکیں گے۔کورونا وائرس کو ہینڈل کرنے میں ٹرمپ سے بہت سی غلطیاں سرزد ہوئی، امریکی عوام کو یہ بھی غصہ ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی معاشرے کو تقسیم کیا، یہاں یہ سوچ پروان چڑھ رہی ہے کہ ٹرمپ کے مقابلے میں ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار جوبائیڈن بہتر ہیں کئی گروپس صدر ٹرمپ کی انتہا پسندانہ پالیسیوں کی وجہ سے انکے خلاف مہم چلا رہے ہیں یہ گروپس عوام کو بتا رہے ہیں کہ ہمیں ملک عزیز ہے اس الیکشن میں ”امریکہ کو چننا ہے ٹرمٹ کو نہیں“ یہ نعرہ امریکہ میں کافی مقبول ہو رہا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here