مشی گن گورنر کے اغواءکا منصوبہ FBIنے ناکام بنا دیا

0
145

نیویارک (پاکستان نیوز) ایف بی آئی نے مشی گن کی گورنر وٹمر کو اغوا کرنے کا منصوبہ ناکام بنا دیا ہے ، مشی گن گورنر نے اپنے بیان میں کہا کہ صدر ٹرمپ کی جانب سے پہلے مباحثے کے دوران سفید فام انتہا پسندوں کی مخالفت نہ کرنے اور شدت پسند گروپ پراﺅڈ بوائز کو سٹینڈ بائے پر رہنے کے بیان نے انتہا پسندی کو ہوا دی ہے ، ایسے بیانات سے شدت پسندوں میں مجرمانہ کارروائیوں کی جرات میں مزید اضافہ ہوتا ہے اور اس کا اظہار اس گروپ کی جانب سے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر بھی کئی مرتبہ کیا جا چکا ہے ، ایف بی آئی نے جوزف موریسن اور ڈینیل ہیرس کو حراست میں لے لیا ہے جوکہ فوج میں بھی خدمات انجام دے چکے ہیں ، دونوں ملزمان نے مشی گن کی گورنر کو اغوا کرنے کی منصوبہ بندی کی تھی ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here