نوجوانوں نے گاڑی کا کام صیح نہ کرنے پر پیسے دینے سے انکار کر دیا،واپسی پر 350 ڈالر چھین کر فرار
نیویارک (پاکستان نیوز ) نیویارک پولیس نے کار کی مرمت کرانے کے بعد پیسے نہ دینے اور دکان کے مالک سے ساڑھے تین سو ڈالر چھیننے پر دو نوجوانوں کو حراست میں لے لیا ہے ، تفصیلات کے مطابق 17اور 16 سالہ نوجوان نے 850 نارتھ کورونا ایونیو پر واقع ورکشاپ سے اپنی کار کا کام کرایا جب دونوں نوجوان گاڑی وصول کرنے کے لیے آئے تو انھوں نے کام میں نقص نکالنا شروع کر دیئے اور ورکشاپ مالک سے بحث کے بعد دونوں کار میں سوار ہو گئے جب مالک نے دونوں رقم کا مطالبہ کیا تو ایک نوجوان نے مالک کی جیب سے ساڑھے تین سو ڈالر نکال لیے اور وہاں سے رفو چکر ہو گئے ، پولیس نے شکایت ملنے کے بعد فوری کارروائی کرتے ہوئے دونوں نوجوانوں کو حراست میں لے لیا ہے جن کے نام ظاہر نہیں کیے گئے ہیں ۔