سٹیم سیلزسے ذیابیطس کاعلاج

0
25

ٹورنٹو (پاکستان نیوز) ٹائپ ون ذیابیطس کی شکار ایک 25 سالہ خاتون کا جسم ‘سٹیم سیلز ون پروگرامڈ ٹرانسپلانٹ’ علاج کے بعد تین ماہ کے اندر اپنی انسولین خود بنانے لگا۔ بتایا گیا ہے کہ پروگرامڈ اسٹیم سیلز اس خاتون کے جسم میں داخل کیے گئے اور انسانی تاریخ میں پہلی بار ٹائپ ون ذیابیطس کے شکار جسم نے تین ماہ کے اندر اپنی انسولین خود تیار کرنا شروع کر دی۔ یہ اسٹیم سیل اسی خاتون کے جسم سے حاصل کیے گئے تھے۔ تیانجنگ کی رہائشی اس خاتون نے سائنسی جریدے نیچر کو ٹیلی فون پر بتایا، ”میں اب دوبارہ چینی کھا سکتی ہے۔ میں اب ہر شے کھا پی رہی ہوں۔”

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here