اقتدار میں آیا تو پوری دنیا کو یو ایف او کی حقیقت سے آگاہ کروں گا:سینڈرز

0
181

 

نیویارک (پاکستان نیوز) ڈیموکریٹک پارٹی کے صدارتی امیدوار برنی سینڈرز نے کہا ہے کہ اگر وہ امریکہ کے صدر منتخب ہوگئے تو وہ دنیا کو یو ایف او اور ایلیئنز کے متعلق تمام رازوں سے آگا ہ کریں گے ، ایک انٹرویو کے دوران زور سے قہقا لگاتے ہوئے انھوں نے کہا کہ میری بیوی کا بھی مجھ سے یہ شدید مطالبہ ہے کہ میں پوری دنیا کو یو ایف او اور ایلئنز کے متعلق دنیا کو تمام حقیقت بتاﺅں اور میں لوگوں کو آگاہ کروں گا کہ کس طرح ایریا 51 کو استعمال کیا جاتا ہے ۔امریکہ کے سابق صدور بھی یو ایف او اور ایلیئنز کے متعلق متضاد دعوے کر چکے ہیں لیکن سب نے بات کو مذاق میں ٹال دیا یہاں تک کہ جارج ڈبلیو بش اور بل کلنٹن نے بھی عوام سے وعدے کیے تھے کہ وہ یو ایف او کے متعلق ضرور آگاہ کریں گے لیکن کچھ نہیں ہوا ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here