غیر مسلم افراد کو چاہئے کہ وہ مقدس مہینے کے متعلق سوالات کریں تاکہ ان کی معلومات میں اضافہ ہوا، ابراہیم ہوپر
نیویارک (پاکستان نیوز)کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشن نے رمضان المبارک کے موقع پر مسلم بھائیوں کی مدد اور برتاﺅ کے متعلق گائیڈ لائن جاری کر دی ہے ، کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشنز کے ڈائریکٹر ابراہیم ہوپر نے بتایا کہ غیر مسلموں کواپنے مسلمان بھائیوں کی اس موقع پر مدد کرنی چاہئے ، ضروری نہیں ہے کہ وہ ان کے سامنے کھانا نہ کھا کر ہی مضان المبار کا احترام کریں بلکہ انہیں چاہئے کہ وہ اپنے مسلم بھائیوں سے مقدس مہینے کے متعلق رہنمائی اور معلومات حاصل کریں تاکہ انھیں بھی اس مقدس مہینے کی اہمیت کا اندازہ ہو سکے ، ابراہیم ہوپر نے کہا کہ ملازمت کے دوران ساتھی ملازموں کو بھی اپنے مسلم دوستوں اور عزیزوں کی مدد کرنی چاہئے ، ان کے سامنے کھانے سے گریز کرنا چاہئے ، اس کے ساتھ وہ رمضان المبارک کے حوالے سے مسلم بھائیوں سے بے دریغ سوالات کر سکتے ہیں تاکہ ان کی معلومات میں اضافہ ہو۔