اسپتال کے کورونا وارڈ میں دل دہلا دینے والا واقعہ

0
196

 

نیویارک(پاکستان نیوز) اسپتال کے کورونا وارڈ میں دل دہلا دینے والا واقعہ، امریکا میں ایک اسپتال کے کورونا یونٹ میں کو وِڈ 19 کے ایک مریض نے دوسرے مریض پر اچانک حملہ کر کے جان سے مار دیا۔ کیلیفورنیا کے علاقے لنکاسٹر کے اینٹی لوپ ویلی اسپتال میں کورونا وائرس میں مبتلا مریض نے دوسرے کورونا مریض کو قتل کر دیا۔ پولیس تفتیش کاروں کا کہنا تھا کہ کورونا مریض نے کورونا یونٹ کے اندر دوسرے مریض کو مارا، جس کی عمر 80 سال تھی۔ پولیس کے مطابق کورونا مریض نے معمر شخص پر ایک آکسیجن سلنڈر سے حملہ کیا تھا، حملے کے اگلے دن متاثرہ شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گیا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ وارڈ میں زیر علاج دونوں کورونا مریض ایک دوسرے کے لیے اجنبی تھے، اس لیے جان لیوا حملے کی وجہ واضح نہیں ہو سکی ہے۔ واقعے کے بعد ملزم کو قتل کے جرم میں گرفتار کر لیا گیا، مقتول کی عمر کی بنیاد پر قاتل پر اضافی دفعہ بھی لگائی گئی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here