برسلز(پاکستان نیوز) یورپی یونین کی رکن ریاستوں نے چین کیساتھ سرمایہ کاری معاہدے پر رضامندی ظاہر کر دی، اس پیشرفت کے بعد دنیا کی دو بڑی معیشتوں میں بڑے پیمانے پر اقتصادی معاہدوں کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔مغربی سفارتکاروں نے بتایا کہ یورپی یونین کے اجلاس میں کسی رکن ملک نے اعتراض نہیں کیا۔ توقع کی جا رہی ہے کہ رواں ہفتے ہی معاہدے کا اعلان کر دیا جائیگا۔