پی ٹی آئی کا بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے تین روزہ کنونشن کا فیصلہ

0
140

اسلام آباد(پاکستان نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے مارچ میں بیرون ملک میں مقیم پاکستانیوں کے لیے3 روزہ کنونشن کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کے مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے کیے جانے والے اعلان کے مطابق وزیر اعظم عمران خان اسلام آباد میں کنونشن سے خطاب کریں گے اور اس میں دنیا بھر سے بڑی تعداد میں بیرون ملک مقیم پاکستانی شرکت کریں گے۔ اس سلسلے میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے امور سے متعلق پی ٹی آئی کے سیکریٹری ڈاکٹر عبداللہ ریار نے پارٹی کے جنرل سیکریٹری اسد عمر سے ملاقات کی اور پہلے بار منعقد ہونے والے کنونشن کے لیے بنائے گئے منصوبے پر تبادلہ خیال کیا۔ علاوہ ازیں تاریخی اجتماع میں شرکت کے لیے بیرون ملک میں رہائش پزیر پاکستان تحریک انصاف کے عہدیداران اور کارکنان کے علاوہ امریکا، یورپ اور جمہوری وسطی ایشیا کے وفود کو بھی مدعو کیا جائے گا۔ اسد عمر کاکہنا تھا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی پہلے روز سے وزیر اعظم کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک سے باہر رہائش پزیر پاکستانیوں نے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا اور پی ٹی آئی ملک کی سیاست میں ان کے کردار کی قدر کرتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کنونشن عظیم اور تاریخی تقریب ہوگی، پی ٹی آئی پہلے ہی بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹنگ کا حق دے چکی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here