سیاہ فام خاتون برائون جیکسن امریکہ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ سپریم کورٹ کی جج منتخب

0
372

واشنگٹن (پاکستان نیوز) سینیٹ نے سپریم کورٹ کے لیے پہلی سیاہ فام جج خاتون کیتانجی برائون جیکسن کے نام کی منظوری دے دی ہے ، سیاہ فام خاتون امریکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ریٹائر ہونے والے سپریم کورٹ کے جج سٹیفن برائیر کی جگہ خدمات انجام دیں گی ، واشنگٹن پوسٹ کے مطابق خاتون جج کے حوالے سے ووٹنگ کا سکور 47 کے مقابلے میں53 رہا، 51 سالہ خاتون جج اس وقت ڈسٹرکٹ آف کولمبیا سرکٹ کے لیے خدمات انجام دے رہی ہیں ، سی این این کی رپورٹ کے مطابق سیاہ فام خاتون جج سابق جج کے ریٹائر ہونے تک اپنے عہدے کا حلف نہیں اٹھائیں گی، سینیٹ کے اکثریتی رہنما چارلس شمر نے سینیٹ کے فلور پر اپنے ریمارکس میں کہا کہ یہ خوشی کا، لمحہ اور اہم دن ہے، یہ سنگ میل نسلوں پہلے ہونا چاہئے تھا لیکن ہم ہمیشہ ایک زیادہ کامل اتحاد کی طرف گامزن ہیں، انہوں نے کہا کہ امریکہ آج ہماری یونین کو مزید کامل بنانے کی طرف ایک بڑا قدم اٹھا رہا ہے۔ جیکسن کے ریپبلکن ناقدین آرکنساس کے سینس ٹام کاٹن، ٹیکساس کے ٹیڈ کروز اور مسوری کے جوش ہولی نے سیاہ فام خاتون جج جیکسن پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ جرائم کے مقدمات میں نرمی سے کام لیتی ہیں ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here