یوکرائن میں اجتماعی قبریں جعلی ہیں، چین نے روسی موقف کی تائید کر دی

0
309

واشنگٹن ڈی سی(پاکستان نیوز)یوکرائن کے علاقے بوچا میں روسی فوج کے انخلا کے بعد سینکڑوں یوکرینی شہریوں کی لاشیں ملی ہیں۔ صدر بائیڈن نے صدر پوٹن پر جنگی جرائم کا مقدمہ چلانے کا مطالبہ کیا ہے۔ روس نے ثبوت دیئے بغیر قتل عام کے مناظر کو ‘جعلی’ قرار دیا ہے جبکہ چین کی جانب سے بھی روس کے موقف کی حمایت کی گئی ہے کہ اجتماعی قبروں کے مناظر جعلی ہیں، چین کا سرکاری میڈیا اس دعوے کو عام کر رہا ہے کہ یوکرینی باشندوں نے بوچا میں اجتماعی قبریں بنائیں،چینی کمیونسٹ پارٹی کے زیر انتظام گلوبل ٹائمز نے اپنے اداریے میں کریملن کی جانب سے اجتماعی قبروں کے دعوے کو جعلی اور جھوتا قرار دیا ہے جبکہ امریکہ پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ جنگ کو بڑھانے کے لیے یوکرائن کی مدد کر رہا ہے۔چینی اخبار میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ روس نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو اس حوالے سے “تجرباتی ثبوت” فراہم کیے ہیں ،بوچا میں ہونے والے واقعات کی عالمی سطح پر مذمت کی گئی ہے، یوکرین کے حکام نے اتوار کے روز کہا کہ انہیں 410 شہریوں کی لاشیں ملی ہیں جو اجتماعی قبروں میں دفن ہیں، گٹروں میں بھری ہوئی ہیں اور کیف کے باہر حال ہی میں آزاد کیے گئے قصبوں میں بکھری ہوئی ہیں۔ ان واقعات نے وائٹ ہاؤس سے روس کے خلاف اپنی اقتصادی پابندیوں کو زیادہ سے زیادہ کرنے کے مطالبات کی تجدید کی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here