واشنگٹن(پاکستان نیوز) واشنگٹن کے سفارتی حلقوں میں یہ چہ میگوئیاں ہو رہی ہیں کہ آزاد کشمیر کے سابق صدر اور کیرئیر ڈپلومیٹ مسعود خان امریکہ میں پاکستان کے نئے سفیر ہونگے، ان کی تعیناتی کی سمری منظوری کیلئے وزیراعظم کو بھیج دی گئی ہے وہ چین میں پاکستان کے سابق سفیر بھی رہ چکے ہیں اور پاکستان اور بھارت کے درمیان دو طرفہ تعلقات پر سخت گیر رویہ رکھتے ہیں۔ موجودہ سفیر ڈاکٹر اسد مجید کی واشنگٹن میں تعیناتی کی معیاد ختم ہو چکی ہے۔