پاکستان کی برآمدات میں 14 فیصد اضافہ

0
77

اسلام آباد (پاکستان نیوز) رواں مالی سال کے پہلے دو مہینوں جولائی ، اگست کے دوران ملکی برآمدات14 فیصد اضافے سے 5.1 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔ وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک کا تجارتی خسارہ 4.20 فیصد کمی ساتھ تین ارب 53 کروڑ ڈالرکے لگ بھگ رہا۔اگست میں ملکی برآمدات میں سالانہ 15.93 فیصد اضافہ ہوااور مجموعی برآمدات کا حجم 2 ارب 74 کروڑ ڈالر رہا۔ گزشتہ مالی سال اگست میں حجم دوارب 36 کروڑ ڈالر تھا، جولائی کی نسبت اگست میں برآمدات میں 18.90 فیصد اضافہ ہوا،جولائی میں برآمدات کا حجم دو ارب 30 کروڑ ڈالر تھا، جولائی تا اگست مجموعی طور پر درآمدات میں 5.67 فیصد اضافہ ہوا۔دوماہ میں ملکی درآمدات کا حجم 8 ارب 62 کروڑ ڈالر رہا، گزشتہ مالی سال اسی عرصے حجم آٹھ ارب 16 کروڑ ڈالر تھا تاہم اگست میں سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 1.25 فیصد کمی ہوئی ، اگست میں مجموعی درآمدات کا حجم 4 ارب 41 کروڑ ڈالر رہا۔گزشتہ سال اگست میں درآمدات کا حجم 4 ارب 47 کروڑ ڈالر تھا۔جولائی کی نسبت اگست میں درآمدات میں 4.92 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ،جولائی میں مجموعی درآمدات 4 ارب 21 کروڑ ڈالر تھیں ۔ اگست میں تجارتی خسارے میں سالانہ 20.54 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی،اگست میں تجارتی خسارہ ایک ارب 67 کروڑ ڈالر رہا،گزشتہ سال اگست میں تجارتی خسارہ دو ارب دس کروڑ ڈالر سے زائد تھا جولائی کی نسبت اگست میں تجارتی خسارے میں 12.03 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ،جولائی میں تجارتی خسارہ ایک ارب 90 کروڑ ڈالر تھا۔ دوسری طرف امپورٹس میں کمی سے ایف بی آر کے ٹیکس وصولی کے اہداف متاثر ہورہے ہیں، ایف بی آر نے الزام عائد کیا ہے کہ درآمدات میں کمی کی وجہ سے اگست میں ٹیکس وصولیوں میں 102 ارب روپے کی کمی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here