لاس اینجلس(پاکستان نیوز) معروف فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو پر جنسی زیادتی کا مقدمہ قائم نہیں کیا گیا۔ یہ بات امریکی شہر لاس اینجلس کی اس عدالت نے بتائی، جہاں رونالڈو کے خلاف ایک درخواست جمع کرائی گئی تھی۔ عدالت کے مطابق اس چونتیس سالہ فٹ بالر پر جنسی زیادتی کا شبہ نہیں کیا جا سکتا۔ ایک امریکی شہری نے الزام عائد کیا تھا کہ رونالڈو نے 2009ءمیں اس کے ساتھ زبردستی کی تھی۔ رونالڈو ابتدا سے ہی ان الزامات کو مسترد کرتے آئے ہیں۔ ان کے وکیل کے مطابق ان دونوں افراد نے باہمی رضامندی سے آپس میں جنسی تعلق قائم کیا تھا۔