نیویارک (پاکستان نیوز) ڈیموکریٹس نے انتخابات میں کامیابی کے بعد ٹرمپ کے خلاف جاری مقدمات کی تحقیقات کے لیے حکمت عملی اپنانا شروع کر دی ہے کہ کس طرح مستقبل میں ٹرمپ کے خلاف مقدمات کو آگے بڑھا یا جائے اور کیا لائحہ عمل اختیار کیا جائے ، اگر بائیڈن انتخابات جیت جاتے ہیں تو سپیکر نینسی پلوسی تحقیقات کے حوالے سے اہم کام کر سکتی ہیں اور ڈیموکریٹس کی اکثریت بھی اس بات کی حامی ہے کہ نینسی پلوسی کی سربراہی میں مقدمات کے حوالے سے حکمت عملی ترتیب دی جائے ۔