ٹیکساس (پاکستان نیوز)ٹیکساس کی مسلم خاتون نمائندہ صدف حق نے کہا ہے کہ فرسکو سٹی فیز سکس میں انتخابی مہم کے دوران مجھے مذہبی اور خاندانی تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے کہ جوکہ اخلاقی حدود سے تجاوز اور انتخابی ضابطہ اخلاق سے روگردانی کے مترادف ہے ،انھوں نے کہا کہ امیدواروں کی جانب سے میرے خلاف تنقید کے لیے اوچھے ہتھکنڈے اپنائے جا رہے ہیں جس کی پرزور مذمت کرتی ہوں ، اشہتاری مہم کے دوران میرے مذہب اور خاندان کیخلاف نازیبا الفاظ کا استعمال کیا جا رہا ہے جوکہ ناقابل برداشت ہے ۔