بھوک کا شکار ؛پاکستان کا 99 واں نمبر

0
75

نیویارک(پاکستان نیوز) دنیا بھر میں بھوک کا شکار ممالک کی عالمی درجہ بندی گلوبل ہنگر انڈیکس-2022 میں پاکستان 121 ممالک میں 99 نمبر پر آگیا۔ ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق اس عالمی فہرست کے پاکستان چیپٹر کا اجرا گزشتہ روز اسلام آباد میں کیا گیا، اس فہرست میں پاکستان کا اسکور 2006 میں 38.1 تھا جوکہ اب کم ہو کر 2022 میں 26.1 پر آگیا، تاہم اس کے باوجود بھوک کے شکار ممالک کی فہرست میں اس سطح کو سنگین سمجھا جاتا ہے، صفر اسکور یہ ظاہر کرتا ہے کہ کسی ملک میں بھوک کا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ اس حوالے سے جاری بیان میں کہا گیا کہ گلوبل ہنگر انڈیکس کے موجودہ ایڈیشن سے پتا چلتا ہے کہ مسلح تنازعات، موسمیاتی تبدیلی اور کورونا وائرس جیسے عوامل ایک دوسرے کی شدت میں اضافہ کر رہے ہیں، اس کے نتیجے میں دنیا بھر میں لگ بھگ 82 کروڑ 80 لوگ بھوکے رہنے پر مجبور ہوئے۔ بیان میں کہا گیا کہ ان حالات کے پیش نظر 46 ممالک 2030 تک بھوک کے مسئلے کو مکمل طور پر ختم نہیں کر پائیں گے بلکہ اس فہرست کی نچلی سطح تک بھی نہیں پہنچ پائیں گے۔ بیان میں مزید بتایا گیا کہ افریقہ میں صحارا کے جنوب اور جنوبی ایشیا کو بدستور ان خطوں میں شمار کیا گیا جہاں بھوک کی شرح سب سے زیادہ ہے، جنوبی ایشیا میں بھوک کی سطح سب سے زیادہ ہے، علاوہ ازیں یہاں بچوں کی صحیح نشوونما نہ ہونے (اسٹنٹنگ) کی شرح اور بچوں کے ضائع ہونے کی شرح بھی سب سے زیادہ ہے۔ تازہ ترین گلوبل ہنگر انڈیکس میں پاکستان 121 ممالک میں 99 ویں نمبر پر ہے، 26.1 کے اسکور کے حساب سے پاکستان میں بھوک کی سطح بہت سنگین ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here