روپے کے بدلے ڈالر کی قیمت میں کمی

0
33

کراچی(پاکستان نیوز) ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 0.52 فیصد کی بحالی دیکھی گئی، سٹیٹ بینک، ملک بھر میں تیزی سے بڑھنے والی امریکی ڈالر کی قیمت کو بالآخر بریک لگ گئی۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے تیسرے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر 1 روپیہ 48 پیسے کم ہو گئی۔ اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی نئی قیمت 288 روپے 52 پیسے سے کم ہو کر 287 روپے 4 پیسے ہو گئی ہے۔ مرکزی بینک کے مطابق امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 0.52 فیصد کی بحالی دیکھی گئی۔ دوسری طرف انٹر بینک کی طرح اوپن مارکیٹ میں بھی قدر 2 روپے کم ہو کر 292 روپے ہو گئی ہے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here