زرمبادلہ ذخائر 8ارب سے زائد ہو گئے

0
61

کراچی (بزنس رپورٹر) آئی ایم ایف اور دوست ملکوں سے 4.2 ارب ڈالر کے انفلوز کی آمد کے بعد زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 8 ارب 72 کروڑ 72 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کے ہفتہ وار اعدادوشمار کے مطابق 14 جولائی کو زرمبادلہ کے مجموعی زخائر کی مالیت،14 ارب 5 کروڑ 53 لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 33 کروڑ 81 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔14 جولائی کو ختم ہونے والے ہفتہ کے دوران آئی ایم ایف سے 1.2 ارب ڈالر موصول ہوئی۔سعودی عرب سے 2 ارب ڈالر اور متحدہ عرب امارات سے ایک ارب ڈالر موصول ہونے، زرمبادلہ کے سرکاری زخائر اکتوبر 2022 کے بعد 9 ماہ کی بلند ترین سطح پر آگئے۔مجموعی زخائر کی مالیت گیارہ ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here