مالی سال کے پہلے9ماہ خسارہ میں اضافہ

0
105

اسلام آباد(پاکستان نیوز) رواں مالی سال کے پہلے نو ماہ کے دوران ملک کے مالی آپریشن کے حوالے سے جو اعداد وشمار جاری ہوئے ہیں ان کے مطابق ملک کو اس عرصہ میں2565ارب روپے کا خسارہ ہوا ہے جو جی ڈی پی کے4 فی صد کے مساوی ہے ،اس عرصے جی ڈی پی کے تناسب سے ریونیو کی شرح میں کوئی اضافہ نہیں ہو سکا ،ملک کا کل ریونیو جس میں ٹیکس اور نان ٹیکس دونوں شامل ہیں جی ڈی پی کے9.2 فی سد کے مساوی ہے ،مالی خسارہ کو پورا کرنے کے لئے بیرونی اور اندرونی دونوں ذرائع کا استعمال کیا گیا ،981ارب روپے بیرونی ذرائع اور 1584ارب روپے اندرونی ذرائع سے حاصل کئے گئے ،نو ماہ میں ملک کا کل ریونیو5874.1ارب روپے رہا ،ٹیکس ریونیو4821ارب روپے رہا ,جو جی ڈی پی کے7.5فی صد کے مساوی ہے ،اس عرصے میں کل آخراجات8429ارب روپے رہے ۔جس میں سے سود کی ادائیگی کے لئے2118ارب روپے صرف ہو گئے۔دفاع پر881 ارب روپے کے آخراجات کئے گئے ،پنشن پر اٹھنے والے آخراجات395ارب روپے ،گرانٹس اور دوسرے آخراجات919ارب روپے رہے ،سود کی ادائیگی جی ڈی پی کے3.3فی صد کے مساوی ہو گئی ہے جبکہ ٹیکس ریونیو 7 .5 فی صد کے مساوی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here