نیویارک(پاکستان نیوز) نیویارک پولیس حکام کے مطابق یہودیوں کے الگ الگ مقامات پر بموں کی اطلاع نے ہر طرف ہلچل مچا کر خطرے کی گھنٹی بجا دی کیونکہ غزہ میں جنگ شروع ہونے کے بد نیویارک میں یہودیوں کے خلاف ہیٹ کرائمز کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ بروکلین کے ویسٹ اینڈ ایونیو پر واقع ہولوکاسٹ میموریل پارک میں ایک دستی بم ملا پولیس کے بم اسکواڈ نے اس کوناکارہ بنا دیا۔ اس واقعہ کے ایک گھنٹے سے بھی کم وقت کے بعد کسی نے 911 پر کال کرکے کہا کہ اس نے مڈ ٹائون میں ایسٹ54 ویں سٹریٹ کے قریب لیکسنگٹن ایونیو پر واقع سینٹرل سینا گوگ کے اندر پائپ بموں سے بھرے دو بیگ چھوڑے ہیں۔ پولیس نے جائے وقوعہ پر جوابی کارروائی کی لیکن وہاں کچھ نہ ملا۔ ان واقعات نے یہودی کیمونٹی میں خوف و ہراس کی فضا پیدا کردی۔