اسرائیل خانہ جنگی کی طرف بڑھ رہا ہے ، سابق بریگیڈئیر کا انکشاف

0
60

واشنگٹن( پاکستان نیوز) اسرائیل آہستہ آہستہ خانہ جنگی کی طرف بڑھ رہا ہے ، اس بات کا انکشاف سابق اسرائیلی بریگیڈیئر جنرل نحمیاہ داگن نے 103FM کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ جس طرح کے حالات رونما ہو رہے ہیں ملک میں خانہ جنگی کا ماحول بن رہا ہے ہم جس راستے پر جا رہے ہیں ایک وقت آئے گا کہ اس ملک میں سیکولر یا مذہبی لبرل لوگ رہنا نہیں چاہیں گے مسیحیوں کا ایک گروہ ملک میں غالب آجائے گا مجھے اس بات کا خوف ہے کہ ملک میں خانہ جنگی کا ماحول آہستہ آہستہ بن رہا ہے اس وقت کی صورتحال ہمیں ایک ایسی جگہ پر لے جا رہی ہے جو بالآخر ایک تباہی ہو گی۔ ایک اچھی قیادت کا فرض بنتا ہے کہ وہ ملک کے بہترین مفاد میں لوگوں کو پْرسکون رکھے اور ان کی بات سنے، نہ کہ سختیاں اور ظلم کر کے انہیں باغی بنا دے، میں خانہ جنگی کے حق میں نہیں ہوں اگر ایسی صورت حال پیدا ہوتی ہے جہاں آمریت ہو تو پھر ہمارے پاس کوئی چارہ نہیں ہو گا اور ہمیں آمروں سے لڑنا پڑے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here