بائیڈن نے امیگریشن کو تارکین کی گرفتاری اورملک بدری سے روک دیا

0
102

نیویارک (پاکستان نیوز) بائیڈن حکومت نے امیگریشن حکام کو تارکین کی گرفتاریوں اور ملک بدری سے قبل قومی سلامتی اور پبلک سیفٹی کے پہلوﺅں کو اپنانے کی ہدایات جاری کر دی ہیں ۔نئے احکامات کے بعد ملک میں تارکین کی گرفتاریوں اور ملک بدری کے کیسوں میں نمایاں کمی کے امکانات روشن ہیں ۔یہ بڑی تبدیلی ٹرمپ انتظامیہ کے چار سالوں کے بعد لائی جا رہی ہیں جس کے دوران امیگرنٹس پر کریک ڈاون کا سلسلہ جاری رہا۔ایسے غیر قانونی تارکین وطن کہ جنہیں صرف لیگل سٹیٹس کے معاملات درپیش ہیں ، کو بلا وجہ گرفتار یا ڈیپورٹ نہیں کیا جائے گا۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here