لاک ڈاو¿ن کی مخالفت کرنیوالے امریکی پادری کرونا سے ہلاک

0
115

 

ورجینا (پاکستان نیوز) ورجینا سے تعلق رکھنے والے بشپ جیرلڈ گلین (Gerald Glenn) کرونا وائرس کی وجہ سے وفات پا گئے ہیں۔ ان کی وفات کا اعلان گذشتہ روز کیا گیا۔ بائیں بازو کے معروف امریکی نیوز چینل ”ڈیموکریسی ناو¿“ کے مطابق بشپ جیرلڈ گلین نے حکومتی ہدایات اور عمومی اتفاق رائے کے باوجود اپنے چرچ میں مذہبی اجتماع جاری رکھے۔دیگر اخباری ذرائع کے مطابق ان کی اہلیہ بھی کرونا وائرس کا شکار ہو گئی ہیں۔ یاد رہے، اس سے قبل ا سرائیل کے وزیر صحت یاکوو لتسمین (Yaakov Litzman)، جو بنیاد پرست مذہبی رہنما ہیں، کرونا وائرس کا شکار ہوئے۔ وہ کرونا کو خدا کا عذاب قرار دے رہے تھے۔ ان کی اہلیہ بھی کرونا کا شکار ہوئیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here