لداخ کشیدگی: تمام ذمہ داری بھارت پر عائد ہوتی ہے : چین، بھارتی جنگی طیاروں کی فلیش پوائنٹ پر پروازیں

0
630

بیجنگ ،لداخ ،نئی دہلی (پاکستان نیوز) چینی وزارت دفاع کے ترجمان وو چیانگ نے کہا ہے کہ لداخ کے معاملے پر ہونے والی کشیدگی کی تمام ذمہ داری بھارت پر عائد ہوتی ہے ، ہماری افواج نے مﺅثر انداز سے چین کی قومی سالمیت کا دفاع کیا، بھارتی لڑاکا طیاروں نے طاقت کا مظاہرہ دکھانے کیلئے گزشتہ روز فلیش پوائنٹ پر پروازیں کیں، بھارتی فوجی سربراہ جنرل ایم ایم نروا نے نے مشرقی لداخ کا دورہ کیا اور بھارتی فوج کی تیا ریوں کا جائزہ لیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چینی وزارت دفاع کے ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارت نے سرحدی معاہدے کی خلاف ورزی کی اور چینی افواج کو اکسایا، بھارت نے معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لائن آف ایکچوئل کنٹرول عبور کی، اچانک چینی فوج پر حملہ کیا۔ گلوبل ٹائمز کے مطابق پیپلز لبریشن آرمی کے ترجمان کرنل ڑہان شوئی کا کہنا تھا کہ بھارتی فوجیوں نے جان بوجھ کر اشتعال انگیز حملوں کا آغاز کیا ، بھارت اشتعال انگیزی روک کر سرحد پر چینی فوج سے ملاقات کرے اور سیدھے راستے پر آئے اور بات کریں جبکہ بھارتی ملٹری ذرائع کے مطابق چین نے گلوان میں کئی کلومیٹر علاقہ پر قبضہ جما رکھا ہے ، بھارت نے مزید دستے علاقہ میں تعینات کیے۔مقامی رہائشیوں نے بتایا کہ ہم نے سڑکوں پر فوجی ٹرک اور آرٹلری کی لمبی قطار یں دیکھی ہیں۔ بھارتی فوجی سربراہ جنرل ایم ایم نروا نے لیہہ پہنچنے کے فوری بعد آرمی ہاسپٹل گئے جہاں 18 زخمی فوجی زیر علاج ہیں ، انہوں نے زخمی فوجیوں سے بات کی اور ان کی عیادت کی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here