واشنگٹن (پاکستان نیوز)امریکہ کے سب سے بڑے بیف پروڈیوسر جے بی ایس نے سائبر حملے کے دوران ہیکرز کو 11ملین ڈالر کی رقم ادا کی ، کمپنی کی ترجیح تھی کہ امریکہ سمیت دنیا بھر میں بیف کی سپلائی متاثر نہ ہو اور تمام کارروائی معمول کے مطابق جاری رہی جس کی وجہ سے مزید نقصان سے بچنے کے لیے ہیکرز کو 11 ملین ڈالر کی رقم ادا کی گئی اور یہ انکشاف رقم کی ادائیگی کے ایک ہفتے بعد سامنے آیا ہے ، واضح رہے کہ ہیکرز کی جانب سے سائبر حملے کے بعد کمپنی کی ملک سمیت دنیا بھر میں بیف کی سپلائی معطل رہی تھی جس کے نقصانات کو کم کرنے کے لیے کمپنی ہیکرز کو رقم ادائیگی پر راضی ہوگئی تھی ۔