انا للہ وانا علیہ راجعون، مرحوم ہیوسٹن میں اُردو ٹائمز کے سابق بیورو چیف بھی رہ چکے تھے، کمیونٹی کا مرتضیٰ دُرانی کے انتقال پر اظہار افسوس
ہیوسٹن(پاکستان نیوز) کراچی متحدہ قومی موومنٹ کے سابق صوبائی ممبر اسمبلی مرتضیٰ دُرانی جو پچھلے 5 سالوں سے کراچی شفٹ ہو گئے تھے، گزشتہ دنوں انہیں کورونا ہو گیا تھا، گزشتہ صبح حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے دار فانی سے کُوچ کر گئے۔ مرحوم ہیوسٹن میں کافی فعال تھے اور اُردو ٹائمز کے بیورو چیف بھی رہ چکے تھے۔ مرحوم نے بیوہ، بیٹی اور دو بیٹے سوگواران چھوڑے ہیں۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ مرحمت فرمائے اور سوگواران کو صبر جمیل عطاء فرمائے۔ آمین۔ پاکستان نیوز ان کی فیملی کے غم میں برابر کا شریک ہے، ہیوسٹن کمیونٹی نے ان کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے۔