رویت ہلال کی مرکزی کمیٹی شکاگو کے اعلان کے مطابق بدھ22جولائی کو یکم ذی الہجہ ہوئی
شکاگو(پاکستان نیوز)شکاگو لینڈ میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی شکاگو ہلال کے اعلان کے مطابق21جولائی بروز منگل ذی الہجہ کاچاند نظر آنے کی متعدد شہادتوں اور تصدیق کے بعد ماہ ذی الہجہ کا آغاز بروز بدھ ہوا۔30جولائی کو یوم العرفہ اور عیدالاضحیٰ 31جولائی(10ذی الہجہ) بروز جمعہ ہوگی۔ دریں اثناءترابی مسلم ومسجد عائشہ دیوان ایونیو کی انتظامیہ نے بھی عیدالاضحیٰ بروز جمعہ31جولائی ہونے کی توثیق کردی ہے۔ذی الہجہ کے آغاز سے دیوان ایونیو اور دیگر کاروباری و تجارتی مراکز میں فرزندان توحید کی عید کی تیاریوں اور خریداری میں زبردست تیزی دیکھنے میں آرہی ہے۔تاہم احتیاطی تدابیر نہ اپنانے کے باعث خدشہ ہے کہCovid-19کے اثرات نہ بڑھ جائیں۔مقامی وشہری انتظامیہ مسلسل اس کوشش میں ہیں کہ لوگ اپنے اور دوسروں کے تحفظ کے لئے احتیاطی تدابیر وسماجی فاصلہ رکھنے پر سختی سے عمل کریں۔