نیویارک(پاکستان نیوز)سینٹرل ہیومن ٹریفکنگ ٹاسک فورس نے ہوپ آپریشن کے دوران اغوا کیے گئے 44 بچوں کو بازیاب کرا لیا جبکہ 169 جرائم پیشہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے ، یو ایس ایم ایس آفیسرز کی سدرن اوہائیو اور سدرن ویسٹ ورجینیا کی ٹیم نے اٹارنی جنرل آفس اور اوہاﺅ ٹریفکنگ ٹاسک فورس کے ساتھ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے لاپتہ افراد بچوں کو بازیاب کرایا ہے ۔