یورپ کا زوال شروع ہوگا بابا وانگا کی 2025 ء کیلئے پیشگوئیاں

0
8

نیو یارک(پاکستان نیوز) پیشگوئیاں کرنے والی آنجہانی خاتون نجومی بابا وانگا کی آئندہ برس 2025 کے لیے پیشگوئیاں سامنے آگئیں، ایک رپورٹ کے مطابق بابا وانگا نے پیشگوئی کی تھی کہ آئندہ برس سے یورپ میں زوال اور تباہی کا عمل شروع ہو جائے گا جس کے باعث آبادی نصف رہ جائے گی۔ کائنات میں ایک ایسا واقعہ رونما ہوگا جس کا کوئی سوچ بھی نہیں سکتا۔ دنیا کے خاتمے کا آغاز بھی 2025 سے ہوگا ۔ 2043 تک پورے یورپ پر مسلمانوں کی حکومت قائم ہو جائے گی جبکہ 2076 تک کمیونسٹ حکمرانی عالمی سطح پر واپس آ جائے گی۔ بابا وانگا کی دیگر پیشگوئیوں میں انسان کے 2028 تک زہرہ پر جانے ، 2170 میں شدید قحط ، 3005 میں مریخ پر پہنچنا اور وہاں جنگ ہونا اور 5079 کا ئنات کا خاتمہ ہونا بھی شامل ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here