وحہ (این این آئی )قطر کے سابق امیر شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی کے لیبیا اور شام کے ساتھ قریبی تعلقات کا انکشاف ہوا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سابق امیر قطرشیخ حمد ، سابق قطری وزیراعظم شیخ حمد بن جاسم اورمقتول معمر قذافی کے درمیان گفتگو کی ایک آڈیوریکارڈنگ جاری کی گئی ہے۔اس آڈیو ریکارڈنگ میں شیخ حمد کو یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے جیسا کہ آپ جانتے ہیں، ایک چھوٹا ملک ہونے کے ناتے ہمیں بڑے ممالک ناپسند کرتے ہیں لیکن اللہ کا شکر ہے کہ لیبیا ایسے ممالک ہمارے ساتھ کھڑے ہیں۔ پھر عمان ہے اور اب شامی نظام (رجیم)۔اس گفتگو میں سابق قطری امیر نے شامی نظام کے لیے اپنی حمایت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ”میں دیانت داری سے یہ سمجھتا ہوں اور مجھے خوشی ہے کہ شام نے یہ سوچنا شروع کردیا ہے کہ خود پر کیسے انحصار کیا جاسکتا ہے۔ان کی اس بات کے جواب میں قطر کے سابق وزیراعظم شیخ حمد بن جاسم یوں گویا ہوئے جہاں تک روابط کا تعلق ہے توا? کا شکر ہے کہ ان کے اور ہمارے درمیان سیاسی اور اقتصادی سطح پر بہت زیادہ روابط ہیں۔