واشنگٹن (پاکستان نیوز) دی کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشن نے نیوی کے ڈیفنس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے سارجنٹ نیتھنیل جیکسن کے ساتھ شرمناک سلوک کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے، سارجنٹ جیکسن ایک مسلم آفیسر ہیں جوکہ اپنے مذہب کی وجہ سے اپنی داڑھی کو بڑھائے ہوئے ہیں، جبکہ سپریم کورٹ کی جانب سے بھی واضح احکامات ہیں کہ کسی کو بھی اپنے مذہب پر عمل پیرا ہونے سے نہیں روکا جا سکتا ہے ، نیوی ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے داڑھی رکھنے پر سارجنٹ جیکسن کو سزا کے طور پر جیل میں رکھا جا رہا ہے، اور 22 گھنٹے تک خصوصی سیل میں عام قیدیوں سے ہٹ کر قید میں رکھا جاتا ہے جوکہ تضحیک آمیز سلوک ہے ، جیل حکام اس بات سے باخوبی آگاہ ہیں کہ آفیسر جیکسن مسلم شخصیت ہیں جوکہ اپنے عقائد کو اہمیت دیتے ہیں، اور انھوں نے اپنی داڑھی کے حوالے سے حکام کو درخواست بھی دے رکھی تھی ، کیئر نے حکومت کے نام اپنے خط میں سارجنٹ جیکسن کو فوری طور پر ریلیز کرنے کی ہدایت کی ہے، اور سارجنٹ جیکسن کو اپنے مذہبی عقیدے کے مطابق داڑھی بڑھانے کی اجازت دینے ، اور سزا کے دوران تمام ایسی مراعات جوختم ہوگئیں کو فوری جیکسن کو واپس کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔