نیویارک(پاکستان نیوز) نیویارک میں کورونا وائرس نے ایک بار پھر سر اٹھانا شروع کردیا، محکمہ صحت کے تازہ ترین اعداد و شمار میں انکشاف کیا گیا ہے کہ کوویڈ 19- بالکل ختم نہیں ہوا، بلکہ وہ اب بھی موجود ہے جو لوگ کورونا وائرس کو فراموش کر چکے ہیں ان کو سمجھ لینا چاہیے کہ نیویارک میں اس وائرس نے ایک بار پھر لوگوں کا پیچھا کرنا شروع کر دیا، سرکاری رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے سے Covid کے کیسز میں 55 فیصد اضافہ ہوا ہے ریاست بھر میں روزانہ اوسطاً 824 کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں اور ہسپتالوں میں اس بیماری سے متاثرہ افراد میں پچھلے ہفتے کے مقابلے میں 22فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔