ٹرمپ صدر بنتے ہی 100ایگزیکٹو آرڈرز جاری کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، سینیٹر مولن

0
9

واشنگٹن(پاکستان نیوز) ریپبلکن سینیٹر مارک وین مولن نے گزشتہ روز میڈیا کے سامنے اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ نومنتخب صدر ٹرمپ صدارت سنبھالتے ہی 100 ایگزیکٹو آرڈرز جاری کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ میڈیا کے مطابق امریکی سرحد پر سخت سیکیورٹی اور امیگریشن قوانین ڈونلڈ ٹرمپ کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔اس بات کی تصدیق اس دعویٰ سے بھی ہوتی ہے کہ ٹرمپ پہلے ہی اعلان کرچکے ہیں کہ جوبائیڈن کی صدارت کے آخری ایام میں کیے گئے تمام اقدامات بھی واپس لے لیے جائیں گے۔اس کے علاوہ ٹرمپ نے کہا تھا کہ میں حلف اٹھاتے ہی کیپٹل ہل پر حملہ کرنیوالے تمام ملزمان کو معاف کردوں گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here