یورپ میںگرمی سے 4ہزار ہلاکتیں

0
8

لندن(پاکستان نیوز) یورپ میں شدید گرمی سے 4 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یورپ کے مختلف ممالک میں شدید گرمی کی لہر کے باعث اموات کی تعداد میں تشویشناک اضافہ سامنے آیا ہے۔ فرانس میں گزشتہ ہفتے تقریبا 80 سال بعد بلند ترین درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔ فرانسیسی وزیر صحت کے مطابق صرف ملک میں گرمی سے 2 ہزار 25 افراد کی اموات رپورٹ ہوئی ہیں،صرف پیرس اور اس کے گردونواح میں اموات کی تعداد میں 62 فیصد تک تشویش ناک اضافہ دیکھا گیا۔ گرمی کی اس شدید لہر سے نمٹنے میں ناکامی پر وزیرِاعظم سیبسٹین لیکورنو کی حکومت کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد پرکل ووٹنگ کا امکان ہے۔سپین میں بھی صورتحال سنگین رہی جہاں 1 ہزار 28 اموات ریکارڈ کی گئیں۔نیدرلینڈز میں 480 ،بیلجیئم میں 1,200 سے زائد اموات رجسٹرڈ کی گئیں۔برطانیہ میں بھی شدید گرمی برقرار ہے اور بعض علاقوں میں تیسری ہیٹ ویو کے خدشے کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ ماہرین کے مطابق آنے والے دنوں میں صورتحال مزید خراب ہونے کا خدشہ ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here