پاکستان میں کرکٹ بحالی سری لنکا پھرمدد کو تیار

0
168

لاہور(پاکستان نیوز) سری لنکن کرکٹ بورڈ نے اگلے ماہ سکیورٹی وفد پاکستان بھجوانے پر آمادگی ظاہر کردی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے ترجمان کے مطابق سری لنکن کرکٹ بورڈ اور پی سی بی حکام کے مابین اکتوبر میں ہونے والی سیریز کے سکےورٹی معاملات کا جائزہ لینے کے بارے میں رابطہ ہوا ہے۔ پاکستان نے سری لنکن ٹیم کےلئے فول پروف سکےورٹی مہیا کرنے کی یقین دہانی کروائی ۔ سکےورٹی وفد کی پاکستان آمد کی حتمی تاریخ کے بارے میں بھی جلد اعلان کیا جائے گا۔ لندن میں آئی سی سی کے سالانہ اجلاس کے دوران دونوں بورڈز کے نمائندوں نے آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے میچز پاکستان میں کرانے کی تجویز پر تبادلہ خیال کیا، ذرائع کے مطابق سری لنکن بورڈ حکام نے اس حوالے سے اگست میں سیکورٹی وفد بجھوانے پر آمادگی ظاہر کی ہے، سری لنکن حکام کے مطابق وطن واپس جاکر چند روز میں سکیورٹی وفد کے ارکان اور متوقع تاریخوں سے پی سی بی کو آگاہ کر دیا جائے گا، اس بات کی یقین دہانی سری لنکن بورڈ کے سی ای او ایشلے ڈسلوا نے پی سی بی کے ایم ڈی وسیم خان کو کرا دی ہے۔ آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے اکتوبر میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 2 ٹیسٹ میچوں کی میزبانی پاکستان نے کرنی ہے، پی سی بی نے لاہور اور کراچی میں یہ دونوں ٹیسٹ کرانے کی خواہش ظاہر کی ہے، سکیورٹی وفد ان دونوں مجوزہ مقامات کا دورہ کرکے اپنی رپورٹ سری لنکن بورڈ کو جمع کرائے گا جس کے بعد مہمان ٹیم کے پاکستان آنے کی تصدیق ہوگی۔ واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹیسٹ سریز اکتوبر میں شیڈول ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here