لندن (پاکستان نیوز) ٹائی ٹینک کا زیرِ سمندر موجود ملبہ دیکھنے کے لیے جانے والی آبدوز ٹائٹن میں سوار مرحوم شہزادہ داؤد کے والد حسین داؤد غم سے نڈھال ہیں۔حسین داؤد نے کہا کہ اس صورت حال میں ایک باپ اور دادا کے کیا جذبات ہوسکتے ہیں۔سلیمان داؤد سمندر کی گہرائی میں عالمی ریکارڈ بنانا چاہتے تھے، انہوں نے کہا کہ شہزادہ داؤد اور سلیمان داؤد ٹائی ٹینک تک پہنچنے کے سفر کیلئے انتہائی پْرجوش تھے۔شہزادہ داؤد کی بیوہ کرسٹینا داؤد نے بتایا کہ دونوں کا رشتہ باپ بیٹے اور تعلق دوست کا تھا، ایسے دوست جو آخری سفر پر بھی ساتھ چلے گئے۔یاد رہے کہ 1912 میں تباہ ہونے والے مسافر بردار بحری جہاز ٹائی ٹینک کا ملبہ دیکھنے کیلیے جانے والی آبدوز ٹائٹن 18 جون کو اپنے سفر کے آغاز سے 2 گھنٹہ قبل ہی بحر اوقیانوس میں لاپتہ ہوگئی تھی۔آبدوز کی مالک کمپنی اوشین گیٹ نے 22 جون کو اس میں سوار پانچوں افراد کی موت کی تصدیق کی تھی۔ مرنے والوں میں 2 پاکستانی باپ بیٹا شہزادہ داؤد اور سلیمان داؤد بھی شامل ہیں۔