نیویارک (پاکستان نیوز)بے کاﺅنٹی اسلامک سوسائٹی کی دیا عمر نے رمضان المبارک کے دوران ادارہ بحالی معذوراں کے لیے کھجوروں کا تحفہ دیا ہے ، کھجوروں کے ڈبے فلوریڈا کی بڑی جیلوں میں بھی تقسیم کیے گئے ، ایسے قید خانے جہاں مسلم قیدی موجود ہیں میں کھجوریں تقسیم کی گئیں ۔کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشن فلوریڈا چیپٹر کے آرگنائزر اور کمیونٹی کارکن رحیم نے بھی کھجوروں کی تقسیم کے عمل میں حصہ لیا ۔انھوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ لوگوں کو پتہ چلے کہ مسلم آرگنائزیشن اپنے بھائیوں کا کس حد تک خیال رکھتی ہے ، جیلوں میں قید ہمارے بھائی بھی ماہ مقدس کے دوران روزے رکھتے ہیں اور کھجور روزہ کھولنے کے لیے انتہائی پسندیدہ پھل تصور کیا جاتا ہے ، اسی لیے ماہ مقدس کے دوران اس کو تقسیم کر رہے ہیں ۔