نیویارک کی مسجد النور نے نماز عید الفطر کے انعقاد کا ااعلان کر دیا

0
141

 

1400نمازیوں کو جگہ دی جائیگی ، آن لائن رجسٹریشن ضروری ، ایک جماعت میں دس لوگ شامل ہونگے

نیویارک (پاکستان نیوز) نیویارک کی مسجد النور نے نماز عید الفطر کے انعقاد کا ااعلان کر دیا ہے ، مسجد انتظامیہ کے مطابق عید الفطر کی نماز معمول کے مطابق ادا کی جائے گی ، عید اجتماع کے دوران 140افراد کی نماز کا انتظام کیا جائے گا ، ہر جماعت میں دس افراد کی گنجائش ہو گی ، 15برس سے کم عمر بچے اور معذور خواتین کو نماز عید میں شرکت کی اجازت نہیں ہوگی ، نماز کیلئے اپنا جائے نماز لانا مت بھولیں ، نماز کی ادائیگی کیلئے ماسک ضروری ہوگا ،نماز عید کے موقع پر مصافحہ کرنے ، گلے ملنے پر مکمل پابندی ہوگی ، نماز عید کی ادائیگی کے لیے آن لائن رجسٹریشن کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے ، تصدیقی ای میل کے بعد ہی تمام لوگ نماز عید کی ادائیگی کے اہل ہو سکیں گے۔مزید تفصیلات کے لیے ویب سائٹ www.mnoor.live/eid پر وزٹ کر سکتے ہیں ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here