فرانس کا 12کروڑ یورو قرض دینے کا اعلان

0
90

اسلام آباد (پاکستان نیوز)پاکستان اور فرانس کے درمیان معاہدہ طے پاگیا، فرانس ہائیڈرو پاور منصوبے کیلئے پاکستان کو 12 کروڑ یورو قرضہ دے گا، معاہدہ طے پاگیا۔وزارت اقتصادی امور کے مطابق قرض معاہدے پر دستخط سیکریٹری اقتصادی امور اور فرانسیسی ترقیاتی ادارے کے کنٹری ڈائریکٹر نے کئے۔فرانس کی جانب سے فراہم کردہ 12 کروڑ یورو خیبرپختونخوا میں 128 میگاواٹ کے ہائیڈرو منصوبے پر خرچ کئے جائیں گے۔حکام کا کہنا ہے فرانس یہ قرض نرم شرائط پر فراہم کرے گا جس سے واپڈا کو بجلی کی پیداوار بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here