پاکستانی ویٹرینیرینز ایسوسی ایشن ناپوا کا آن لائن دوسرا سالانہ کنویشن (خالد مسعود کی مزاحیہ شاعری نے سماں باندھ دیا

0
221

زوم پر آن لائن کنونشن کے دوران شرکا کو کرونا فنڈز کے متعلق آگاہی دی گئی ، ناپوا کونسل کے اغراض و مقاصد پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی،ترقی کے عزم کا اظہار

شاہد خاقان کے بیان کی شدید مذمت ، صدر ڈاکٹر عامر بیگ نے شرکا کا شکریہ ادا کیا ،حاضرین خالد مسعود کے کلام سے گھنٹوں محظوظ ہوتے رہے

نیویارک (پاکستان نیوز) نارتھ امریکن پاکستانی ویٹرینیرینز ایسوسی ایشن ناپوا کا دوسرا سالانہ کنویشن کرونا کی وجہ سے آن لائن زوم پر ڈاکٹر زاہد حسین کی صدارت میں بیس دسمبر دو ہزار بیس کو دوپہر ایک بجے منعقد ہوا جس میں ملک کے نامور مزاحیہ شاعر ملتان شریف پاکستان سے جناب خالد مسود خان مہمان خصوصی کی حیثیت سے شریک ہوئے، نظامت کے فرائض ڈاکٹر عامر بیگ ڈاکٹر فاطمہ خان اور ڈاکٹر عالیہ نعیم صاحبہ نے انجام دیئے، مقررین جن میں پاسٹ پریذیڈنٹ ناپوا ڈاکٹر شاہد امین نے کرونا فنڈز بارے آگاہی دی اور بتایا کہ ناپوا نے کمیونٹی میں کرونا فنڈز تشکیل دیا ہوا ہے اگر کسی ممبر کو خدانخواستہ مرض لاحق ہوتا ہے تو اس کی ہر ممکن امداد کے لیے حاضر ہیں، جنرل سیکریٹری ڈاکٹر فاطمہ خان صاحبہ نے ناپوا کی ترقی کے لیے اپنی خدمات پیش کیں ترقی کے لیے دعا کی ممبر الیکشن کمیشن ڈاکٹر ماجد صاحب ناپوا کونسل کا ایک بریف انٹروڈکشن پیش کیا کہا کہ کونسل میں سات بورڈ آف ڈائریکٹرز ہیں جن میں ڈاکٹر خالد منیر ڈاکٹر وقار حسین ڈاکٹر اسد ملک ڈاکٹر عامر چوہدری ڈاکٹر طارق باجوہ ڈاکٹر شاہد رحمان اور ڈاکٹر راشدہ رانا شامل ہیں، ایگزیکیوٹیو باڈی میں ڈاکٹر عامر بیگ پریذیڈنٹ ،ڈاکٹر عالیہ نعیم پریزیڈینٹ ، ڈاکٹر فاطمہ خان جنرل سیکریٹری اور ڈاکٹر اخلاق احمد ٹریثرر کے طور پر ایلیکٹ ہوئے ہیں ،ڈاکٹر زاہد حسین پاسٹ پریذیڈنٹ کے طور پر کونسل کا حصہ رہیں گے، آخر میں نئی کبنٹ کے تمام الیکٹڈ ممبران کو تہہ دل سے مبارکباد پیش کی، پریذیڈینٹ الیکٹ ڈاکٹر عامر بیگ نے ایلیکٹ کئے جانے پر تمام خواتین حضرات ڈاکٹر صاحبان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ اپنے پیش رو پریذیڈنٹس کی طرح اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لاتے ہوئے اور دوستوں کے تعاون سے اس عظیم ایسوسی ایشن کو سروو کرنے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں رکھیں گے، پریذیڈنٹ ڈاکٹر زاہد حسین نے ناپوا کی ہسٹری بیان کی اور آنے والی نیو کیبنیٹ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا، ویٹرینری پروفیشن کی عزت پر حرف نہ آنے کا اعادہ کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم شاید خاقان عباسی کے ویٹرینری پروفیشن کی تضحیک میں کہے گئے جاہلانہ الفاظ کی شدید مذمت کی اور ان سے معافی کا مطالبہ بھی کیا ۔مہمان خصوصی جناب خالد مسعود خان صاحب کو شاندار الفاظ میں خوش آمدید کہا ڈاکٹر عالیہ نعیم صاحبہ نے حاضرین سے ان کے کھانے بارے ہلکی پھلکی گپ شپ کر کے محفل کو زعفران زار بنا دیا۔اختتام پر مشاعرہ منعقد ہوا جس میں ڈاکٹر عامر بیگ نے اردو پنجابی میں اپنا کلام سنایا اور ساتھیوں سے داد وصول کی بعد میں ملک کے مشہور و معروف طنز ح مزاح سے بھرپور شاعری کرنے والے شاعر جناب خالد مسعود خان کی شاعری سے گھنٹوں حاضرین اکرام محظوظ ہوتے رہے آخر میں بانی پریذیڈنٹ جناب ڈاکٹر کاظم رضا چوہان نے ناپوا کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا منتظمین جن میں چیئرمین فنکشن کمیٹی ڈاکٹر عامر بیگ اور ممبران ڈاکٹر شاہد امین ڈاکٹر عالیہ نعیم ڈاکٹر طارق باجوہ ڈاکٹر عامر چوہدری ڈاکٹر فاطمہ خان اور ڈاکٹر سہیل شیخ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ایک کامیاب اور کرونا کے سخت دنوں دلفریب کنونشن منعقد کرنے پر مبارکباد دی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here